88 زیرعلاج زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں مہیا کر رہے ہیں‘ لواحقین سے ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں‘ مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق
پیر 3 نومبر 2014 20:24
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء)پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے صوبائی وزیرداخلہ کرنل شجاع خانزادہ اور مشیرصحت خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ سانحہ واہگہ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساری قوم یکسو اور پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انشاء اللہ ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، اس افسوسناک سانحہ میں شہید ہونے والوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، پنجاب حکومت نے 2نومبر کو پیش آنے والے اندوہناک واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی ہے جو 2سے3دن میں اپنی رپورٹ پیش کریگی۔
انہوں نے کہا کہ آج واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب کے دوران عوام کا جوش و خروش اس امر کا ثبوت ہے کہ قوم دہشت گردی کو مسترد کر کے ملک کی بقاء کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عزب کامیابی سے ضرور ہمکنار ہو گا۔ عوام باہم متحد ہیں اور بالخصوص عاشورہ محرم کے دوران ساری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ملک و قوم کے تحفظ کیلئے یکجان ہے۔
وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائی کے بارے میں 31اکتوبر کو ملنے والی خفیہ اطلاع کے بعد سکیورٹی کے مشترکہ اقدامات کئے گئے تھے۔ جس کے بعد جوائنٹ چیکنگ اور پٹرولنگ میں اضافے کے علاوہ مزید24 پولیس اہلکاران کو مشترکہ چیک پوسٹ پر تعینات کر دیا گیا تھا۔ جن میں خواتین اہلکاران بھی شامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ میں غیرملکی ہاتھ کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ البتہ اصل حقائق سامنے لانے کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر تشکیل دے دی گئی ہے‘ جس میں پولیس‘ آئی ایس آئی‘ رینجرز‘ سپیشل برانچ اور کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے افسران شامل ہیں جو 2سے 3 دن میں اپنی رپورٹ پیش کر دیں گے۔وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں زیرعلاج 88زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ روز کے سانحہ کے فوراً بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبائی وزراء سمیت حکومتی مشینری نے متاثرہ افراد کو میڈیکل کی سہولتیں دینے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے اورلواحقین کو بھی ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔ جبکہ پنجاب حکومت کی طرف سے میتوں کی روانگی میں بھی ہر ممکن تعاون کیا گیا ہے۔ پریس بریفنگ میں صوبائی وزراء نے وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی حکومت کی طرف سے اس انتہائی افسوسناک واقعہ کے متاثرہ خاندانوں سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، تحریک انصاف کو 77 مزید نشستیں ملنے کا دعوٰی کر دیا گیا
-
پی ڈی ایم ٹو کا ایڈونچر پاکستان اور نسلوں کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.