بھارتی اداکارہ سوستیکا مکھرجی زیورات چوری کرتے پکڑی گئی
بدھ 5 نومبر 2014 11:41
ممبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) بھارتی اداکارہ نے بیرون ملک اپنے ملک کا نام بدنام کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی جہاں وہ سونے کے زیورات چوری کرتی ہوئی پکڑی گئی۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور میں بنگالی فلم فیسٹول میں شرکت کیلئے جانے والی بھارتی اداکارہ سوستیکا مکھرجی نے زیورات کی دکان سے 255 ڈالر مالیت کی کانوں کی بالیاں چوری کرلیں تاہم وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے بھارتی اداکارہ کی چوری کا پردہ فاش کردیا، شروع میں تو اداکارہ نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سونے کی بالیاں چوری نہیں کی بلکہ وہاں سے خریدی ہیں جس کی رسید بھی موجود ہے تاہم جب وہ ثبوت فراہم نہ کرسکی تو موصوفہ کو اپنا بیان بھی تبدیل کرنا پڑا جس کے بعد اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے یہ بالیاں غیر دانستہ طور پر ان کے بیگ میں رہ گئی ہوں۔
دکان کے مالک کا کہنا تھا کہ وہ اداکارہ کے خلاف پولیس میں کسی قسم کی شکایت درج نہیں کرانا چاہتا بس وہ بالیاں انہیں واپس لوٹا دی جائیں۔ سنگاپورکے قانون کے مطابق اگر کسی صارف پر دکان سے چوری کرنے کا الزام ثابت ہوجائے تو اسے کم از کم 10 سال جیل کی ہوا کھانی پڑ سکتی ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.