الائیڈ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بچوں کی ہلاکتوں کی خبر بے بنیاد ہے‘ایم ایس الائیڈ ہسپتال فیصل آباد
بدھ 5 نومبر 2014 20:17
لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ڈاکٹر راشد نے ڈاکٹر وں کی مبینہ غفلت سے ہسپتال میں بچوں کی ہلاکت بارے خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الائیڈ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے کوئی مریض بچہ ہلاک نہیں ہوا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کے انتہائی رش اور عملہ کی کمی کے باوجود ہسپتال کے ڈاکٹر کسی مریض کو علاج سے انکار نہیں کرتے اور آنے والے تمام مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے۔
ڈاکٹر راشد نے مزید کہا کہ الائیڈ ہسپتال میں بچوں کی نرسری میں دیگرہسپتالوں سے بھی تشویشناک حالت کے بچوں کو بھی ریفر کیا جاتا ہے اور نرسری میں کم بستروں کے باوجود آنے والے ہر بچے کا علاج معالجہ کیا جاتا ہے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے مزید کہا کہ الائیڈ ہسپتال میں میڈیکل آلات اور مشینری خراب ہونے کی بات بھی درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف دو انکو بیٹرزیر مرمت ہیں جن میں سے ایک انکو بیٹرآئندہ چوبیس گھنٹے میں فنکشنل ہو جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.