پاکستانی سپن جادو گر باؤلر سعید اجمل کا نیا بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ پیر کو ہوگا
ہفتہ 8 نومبر 2014 18:59
لندن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء)ماسٹر آف اسپنر سعید اجمل کے نئے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ پیر کو آئی سی سی کی منظورشدہ لوبرو یونیورسٹی لیبارٹری میں ہوگا۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل کے نئے بولنگ ایکشن کا غیر سرکاری ٹیسٹ انگلینڈ میں پیر کو ہوگا۔ آف اسپنر نے انگلینڈ میں ثقلین مشتاق سے مزید ہدایات بھی لیں جنہوں نے لاہور کی نیشنل اکیڈمی میں ایک ماہ تک سعید اجمل کا ایکشن درست کروایا تھا۔
پاکستان کے سابق ورلڈ کلاس آف اسپنر ثقلین مشتاق نے سعید اجمل کے کلیئر ہونے کا یقین ظاہر کیا سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ آئی سی سی کی حال ہی میں منظورشدہ لوبرو یونیورسٹی کی بائیو مکینکس لیبارٹری میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بائیو مکینسٹ ڈاکٹر مارک کنگ کی خدمات حاصل کرلی۔(جاری ہے)
جوآئی سی سی پینل میں شامل ہیومن موومنٹ اسپیشلسٹ ہیں۔
37سالہ سعید اجمل کا کہنا ہے کہ ثقلین کی زیرنگرانی انہوں نے اپنے ایکشن میں معمولی تبدیلی کی ہے۔ وہ نئے ایکشن کے ساتھ دوسرا سمیت تمام گیندیں کرسکیں گے وہ جلد کلیئر ہونے کے لیے پرامید ہیں ڈاکٹر مارک کنگ کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے سعید اجمل کا نیا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کرے گا تاکہ وہ ورلڈ کپ سے قبل کلیئرنس حاصل کرسکیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.