میں بہت خوش قسمت ہوں کہ شائقین میرے لئے دعا کرتے ہیں، احمد شہزاد
منگل 11 نومبر 2014 18:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ شائقین میرے لئے دعا کرتے ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ جلد ایکشن میں نظر آؤں گا۔ اب تک جتنی بھی چوٹیں لگیں ان میں سب سے زیادہ تکلیف دہ یہ چوٹ ہے ۔ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وطن واپس آرہا ہوں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جب بال لگی تھی اس وقت کھانے کے وقفے کی جانب جارہے تھے اور رن ریٹ کو بڑھانا تھا جس کی کوشش کی جارہی تھی کہ تیز کھیلا جائے اس کوشش میں بال میرے پیر پر لگا انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ ٹیم مزید اچھا کھیلے گی اور جیت کر واپس آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلد از جلد ریکور کرنے کی کوشش کروں گا اور دوسرے ہی ٹیسٹ میں واپس آنے کی کوشش کروں گا انہوں نے کہا کہ کورے اینڈرسن کی گیند آہستہ آئی تھی اور میرا بلا پہلے گھوم گیا تھا ۔ گیند لگنا معمولی بات ہے وطن کیلئے کچھ بھی قربان کرنے کو تیار ہیں۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.