لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی بطور چیئرپرسن یوتھ لون پروگرام کیس نمٹا دیا
جمعہ 14 نومبر 2014 23:20
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعظم قرضہ سکیم کی چیئرپرسن مریم نواز کی تقرری کے خلاف دائر درخواست نمٹادی ۔مریم نواز کی استعفیٰ کی کاپی عدالت میں پیش ۔عدالت کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا مستعفی ہونا دانشمندانہ اقدام ہے ایسے اقدامات سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم یوتھ لون سکیم کی چیئرپرسن مریم نواز کی بطور ممبر پرسن تقرری کے خلاف درخواست تحریک انصاف کے مقامی رہنما زبیر نیازی نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ حکومت نے ان کی تقرری میرٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے کی ہے ۔
تقرری میں قواعد وضوابط کو مد نظر نہیں رکھا گیا جس پر عدالت نے گزشتہ گیارہ نومبر کو ہونے والی سماعت میں مریم نواز کو ہٹانے کا حکم دیا تھا ۔(جاری ہے)
عدالتی حکم کے بعد مریم نواز نے وزیر اعظم یوتھ لون سکیم چیئرپرسن شپ سے استعفیٰ دیا تھا گزشتہ روز جمعہ کو دوبارہ سماعت ہوئی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل نصیر بھٹہ نے مریم نواز کے استعفے کی کاپی عدالت میں پیش کی جس پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے مریم نواز کے استعفے کو سراہتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ مریم نواز کا مستعفی ہونا خوش آئند اقدام ہے ان کے اس اقدام کو سراہتے ہیں اس سے جمہوریت مضبوط ہوگی ۔
حکومت کی نیت پر شک نہیں ہے تاہم تعیناتی میں میرٹ کو ہر صورت مد نظررکھا جائے ۔یوتھ لون سکیم کی چیئرمین کی تقرری کے لئے حکومت شفاف طریقہ کار واضع کرے اور حکومت ہی میرٹ پر قرضہ سکیم کے چیئرمین کی تقرری خود کرے ۔سماعت کے بعد ڈپٹی اٹارنی جنرل نصیر بھٹہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے استعفے کی کاپی عدالت میں پیش کر دی ہے جس پر عدالت نے اس اقدام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کی نیت پر شک نہیں قرضہ سکیم کے تحت پانچ پروگرام کامیابی سے جاری ہیں حکومت نہیں چاہتی کہ نوجوانوں کے لئے جاری پروگراموں کو متنازعہ بنایا جائےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.