تامل ناڈو میں کھیتوں کو ہاتھیوں سے بچانے کیلئے نقلی شیروں کا طریقہ کارگر ثابت نہ ہوسکا،بلا خوف وخطر فصلیں خراب کرنے لگے

ہفتہ 15 نومبر 2014 13:10

تامل ناڈو میں کھیتوں کو ہاتھیوں سے بچانے کیلئے نقلی شیروں کا طریقہ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ہاتھیوں کو کھیتوں سے دور رکھنے کیلئے کسانوں کی جانب سے نقلی شیروں کو کھیتوں میں رکھنے کا اختیار کیا گیا طریقہ کارگر ثابت نہ ہوسکا، ہاتھی بلا خوف وخطرہ کھیتوں میں آ کر فصلیں خراب کرنے لگے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق جنگلوں کی کٹائی کی وجہ سے جنگلی حیات کیلئے جگہ تنگ ہونے کے باعث بھارت میں 26000 جنگلی ہاتھیوں اور انسانوں کے درمیان تنازعہ بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

کرشناگری کے کسانوں نے نقلی شیروں خرید کر انہیں ناریل اور گنے کے کھیتوں میں رکھ دیا تاکہ پاس کے بنرگھٹا جنگلوں میں پائے جانیوالے ہاتھیوں کو کھیتوں سے دور رکھا جائے۔دیہاتیوں کے مطابق نقلی شیر رکھنے کے باوجود کوئی فرق نہیں پڑا ، ہاتھی شیروں کو پیروں تلے روند کر فصلیں خراب کر دیتے ہیں ۔وائلڈ لائف اہلکار ونے لوتھرا کے مطابق ہاتھی پانی کی تلاش میں دیہات کا رخ کرتے ہیں اور وہاں آکر فصلوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔