تھر میں معصوم بچے بھوک سے مر رہے ہیں اور حکمران اپنے عیاشیوں میں مصروف ہیں،ایاز لطیف پلیجو

ہفتہ 15 نومبر 2014 17:48

دوڑ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے دوڑ شہر میں محبت سندھ ریلی اور اپنی 46 ویں سالگرہ کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ریکارڈ توڑ کرپشن ہوئی ہے، تھر میں معصوم بچے بھوک سے مر رہے ہیں اور حکمران اپنے عیاشیوں میں مصروف ہیں، تھر میں ملنے والی امداد میں پینے کا پانی اور دوائیاں خراب شامل تھی و خراب ہو گئی، مگر حکمرانوں نے قحت سے متاثر عوام کو نہیں دیں۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے وزرا، مشیر، وزیر اعلیٰ سمیت ارکان جھوٹ بول رہے ہیں کہ تھر میں بھوک کی وجھ سے بچوں کی اموات نہیں ہو رہی ہیں، حکمران جھوٹ بول کر تھر کے عوام کے زخموں پر مرحم لگانے کی بجائے نمک چھڑک رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایاز لطیف پلیجو نے کہا کے سندھ میں گذشتہ 7 سال میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہو ئے روڈ تباہ حال ہیں، اسپتالوں میں نہ ڈاکٹر ہیں نہ ئی دوائیاں موجود ہیں،لوگ بہٹک رہے ہیں مگر ان کو کوئی بھی رلیف فراہم نہی کیا جا رہا۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پنجاب، کے پے کے اور بلوچستان میں امن امان کی صورتحال بھتر نہیں ہے، پنجاب میں ثیلاب زدگان کے فورن بحالی کا کام کیا جائے۔ پنجاب حکومت کو چاہیئے مذہبی تصادم کو روکے، سندھ میں ڈاکوؤں کا راج ہے، کسی کی بھی جان و مال محفوظ نہیں ہی۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہاکہ سندھ حکومت کو چاہیئے کی فورن تھر میں قصت زندہ عوام کو رلیف فراہم کرے، پینے کا صاف پانی، ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دوایات کی کمی کو ختم کیا جائے۔

جلسہ عام میں ایاز لطیف پلیجو کی 46ہیں سالگراہ کا کیک کاٹا گیا، جلسہ عام میں قومی عوامی تحریک کی مرکزی جنرل سکریٹری انور سومرو، نور احمد کاتیار، سندھو کلوئی، فاطمہ ہالیپوٹو، اور دیگر اہم رہنماؤں نے خطاب کیا، جلسہ عام میں سندھیانی ثقافتی گروپ کی طرف سے ٹیبلوز پیش کئے گئے اور فنکاروں نے قومی گیت پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :