چکوال، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم

بدھ 19 نومبر 2014 20:06

چکوال(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی تعلیمی ترجیحات کے پیش نظر ذہین طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ، اُجالا سکیم اور انڈوسمنٹ فنڈز کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے پنجاب بھر کی طرح ضلع چکوال میں جدید لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 چکوال کی شاندار کارکردگی کے پیش نظر 89 طالبات میں SSC II کے امتحانات 2013ء میں 78% سے زائد نمبر حاصل کرنے والی طالبات نے لیپ ٹاپ حاصل کیے۔ سب سے زیادہ لیپ ٹاپ حاصل کرنے والا ادارہ ہے جس کا سہرا پرنسپل شہناز بیگم اور اساتذہ کی انتھک محنت کی وجہ سے ہے۔