تحریک انصاف لاڑکانہ میں پرسوں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر ے گی
جمعرات 20 نومبر 2014 12:24
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء ) تحریک انصاف لاڑکانہ میں پرسوں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر ے گی ، جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں ، پنڈال میں خواتین اور میڈیا کے لئے الگ حصے مختص کئے گئے ۔آرگنائزر کے مطابق جلسہ گاہ میں 35 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جا رہی ہیں جبکہ پنڈال میں پونے دو لاکھ افراد کی گنجائش ہے۔
(جاری ہے)
جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں 23 نومبر کو ہونے والے جلسہ عام کے انتظامات کا سلسلہ بھی زور و شور سے جاری ہے۔
سٹیڈیم میں بیس ہزار کرسیاں پہنچا دی گئی ہیں۔ کسی ناخوشگوار حادثے سے بچنے کے لئے داخلی و خارجی راستوں اور دروازوں کے سامنے لگے لوہے کے جنگلے توڑ دیے گئے ہیں۔ پولیس حکام نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ سکیورٹی پلان کے مطابق جلسہ گاہ میں صرف عمران خان کی گاڑی داخل ہو سکے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.