سرگودھا‘پنجاب ایگزامی نیشن کے تحت جماعت پنجم و ہشتم کے امتحانات کا انعقاد فروری 2015ء میں ہوگا

ہفتہ 22 نومبر 2014 16:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کے فیصلے کے مطابق پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن (PEC) کے تحت جماعت پنجم و ہشتم کے امتحانات کا انعقاد فروری 2015ء میں ہوگا امتحان میں شمولیت کے خواہشمند امیدواران کی رجسٹریشن پنجاب بھر کے تمام کلسٹر ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹرز ‘ گورنمنٹ سیکنڈری‘ ہائی سیکنڈری سکول میں 24 نومبر کو ہوگی رجسٹریشن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 دسمبر مقرر کی گئی ہے جن میں پرائیویٹ اور گورنمنٹ سکولز کے طلباء و طالبات رجسٹریشن کرواسکیں گے حکومتی فیصلے کے مطابق کسی بھی سکول کا کلسٹر سنٹر سے فاصلہ 16 کلو میٹر سے زیادہ نہیں ہوگا انفرادی حیثیت میں امتحان دینے والے امیدوار بھی اپنی رجسٹریشن کلسٹر ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹر میں کرواسکیں گے رجسٹریشن کیلئے امیدوار 2 عدد تازہ تصاویر والد یا سرپرست کی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی کاپی‘ امیدوار کا پیدائش کا سرٹیفکیٹ یا ب فارم‘ سکول میں داخلہ یا اخراج کی رجسٹریشن کاپی بھی ہمراہ لگائیں گے۔

(جاری ہے)