تیونس کی خاتون فاطمہ بین نے مسلم مس ورلڈ کا مقابلہ جیت لیا
ہفتہ 22 نومبر 2014 16:55
جکارتہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) تیونس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے مسلم مس ورلڈ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں ہونے والے اس منفرد مقابلہ حسن میں ججز نے امیدواروں کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ان کی خوب سیرت کا جائزہ لینے کے بعد تیونس کی فاطمہ بین کو کامیاب قرار دیا گیا،اس مقابلے میں ہندوستان، ملائیشیا، برطانیہ اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے خواتین نے شرکت کی جن میں سے اٹھارہ فائنلسٹ کا انتخاب ظاہرہ خوبصورتی کے ساتھ اندرونی خوبصورتی کی بنیاد پر کیا گیا۔
خاص طور پر اسلامی معلومات کا علم لازمی شرط قرار دیا گیا جس کے لیے شریک خواتین نے خوب تیاری بھی کی۔کمپیوٹر سائنٹسٹ فاطمہ نے مسلم دنیا کی مس ورلڈ منتخب ہونے کے بعد آزاد فلسطین ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا جبکہ انہیں انعام میں ایک طلائی گھڑی، سونے کا ایک دینار اور مکہ مکرمہ کے سفر جیسے انعامات سے نوازا گیا۔(جاری ہے)
س ایوارڈ کو مغربی مقابلہ حسن کا رد عمل تصور کیا جار ہا ہے اور ورلڈ مسلمہ ایوارڈ نے 2013 میں دنیا بھر میں توجہ حاصل کی تھی۔
اس مقابلے میں منتخب ہونے کے لیے تین عمومی شرائط ہوتی ہیں، خاتون نیک اور سمارٹ ہونے کے ساتھ ساتھ اسٹائلش بھی ہو اور اس مقابلے میں شریک ہونے کی خواہمشند خواتین نے درخواستیں آن لائن جمع کرائیں۔اس کے علاوہ خواتین کے لیے یہ بھی ضروری ہوتا ہے کہ وہ روزمرہ زندگی میں حجاب پہنتی ہوں یا پھر اسلامی طریقے کے مطابق سر کو ڈھانپتی ہوں۔سال 2013 کے فائنل تک پہنچنے والی نائجیریا کی اکیس سالہ اوبابی عائشہ اجیبولا نے کہا، یہ ایک اچھوتا پروگرام ہے اور میں بہت زیادہ خوش ہوں۔ مس مسلم ورلڈ مقابلے پر تبصرہ کرتے ہوئے فارمیسی کی طالبہ عائشہ نے مزید کہا، مس ورلڈ کے مقابلے میں یہ ایک بالکل مختلف ایونٹ ہے کیونکہ ا س میں ظاہری حسن اہم نہیں ہے بلکہ مس مسلم ورلڈ میں اندرونی حسن ہی معیار ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.