صوابی ،مسجد کی دیوار گرنے سے ٹھیکہ دار سمیت دو افراد جاں بحق،5زخمی
پیر 24 نومبر 2014 18:24
صوابی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) صوابی کے گاؤں جلبئی جونترو کے گڈ بانو کو رونہ (فقیر کورونہ) میں لنٹر ڈالنے کے دوران مسجد کی دیوار گر جانے سے ملبے تلے دب جانے سے ٹھیکہ دار سمیت دو افراد جاں بحق جب کہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ جب کہ دیگر افراد معجزانہ طور پر بچ گئے پولیس تھانہ تورڈھیر کے ایس ایچ او ابرار خان بمعہ پولیس نفری موقع پر پہنچے اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گڈ بانو کورونہ کے مکینوں نے ایک ماہ قبل گاؤں میں ایک مسجد تعمیر کرائی تھی اور چندے سے پیر کے روز مسجد کی چھت کے لئے لنٹر ڈال رہے تھے جب آدھا لنٹر ہوا تو اس دوران لنٹر کا بوجھ برداشت نہ کر تے ہوئے مسجد کی ایک دیوار جس میں سریا استعمال نہیں کیا گیا تھا اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں لنٹر اور دیوار کے ملبے تلے آکر ایک مزدور فضل داد ولد محمد اعظم سکنہ جونترو فقیر کورونہ موقع پر جاں بحق جب کہ دوسرا شٹرنگ کا ٹھیکہ دار سید بہادر ولد اسماعیل سکنہ شیدو شدید زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا دیگر افراد مکسچر مشین جو کہ دیوار کے ساتھ لگائی گئی تھی کی رکاؤٹ کی وجہ سے بال بال بچ گئے اگر میٹریل تیار کر نے والی مشین دیوار کے پاس نہ ہو تی تو سارا ملبہ دیگر افرادپر آنے سے کافی جانیں ضائع ہو جاتی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، تحریک انصاف کو 77 مزید نشستیں ملنے کا دعوٰی کر دیا گیا
-
پی ڈی ایم ٹو کا ایڈونچر پاکستان اور نسلوں کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.