جے یو آئی (ف) کا ملک میں اسلام کے نفاذ آئین اور وطن کیخلاف سازشوں کا مقابلہ کر نے کیلئے عوامی تحریک چلانے کا فیصلہ ،
صوبائی ،ضلعی ، ڈوثرن سطح پر جے یو آئی جلسے،کانفرنسیں اور سمینار منعقد کئے جا ئیں گے ‘ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مولانا محمد امجد خان کی گفتگو
جمعہ 28 نومبر 2014 23:39
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء ) جمعیت علماء اسلام (ف) نے ملک میں اسلام کے نفاذ آئین اور وطن کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کر نے کیلئے عوامی تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا ، اس حوالے سے صوبائی ،ضلعی ، ڈوثرن سطح پر جے یو آئی جلسے،کانفرنسیں اور سمینار منعقد کئے جا ئیں گے ۔ یہ باتیں جے یو آئی (ف) کے مر کزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے مر کزی مجلس شوری کے فیصلوں کی بریفنگ دیتے ہوئے جماعتی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے بتا ئیں ۔
مولانا محمد امجد نے کہا کہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ ، سود سے پاک بینکاری کے بغیر ملکی مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔ مجلس شوری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سودی نظام کے تسلسل کوروکنے کے لیئے سپریم کورٹ سے اپیل واپس لی جا ئے اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیئے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی کا آغاز کرے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسلام کے نفاذ اور سود پا ک معیشت اور مغربی ثقافت کا راستہ روکنے کے لیئے جے یو آئی رابطہ عوام مہم چلائے گی اس مقصد کے لیئے ملک بھر میں اجتماعات منعقد ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی سے ملک بنانے کے مقاصد کی منزل قریب اجائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پا کستانی قوم ملکی بیرو نی ایجنڈے کو قبول نہیں کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ عوام کسی ایمپورٹ نظام کو کسی صورت ملک میں نہیں چلنے دے گی ۔دھر نے مسائل کا حل نہیں ہے اور نہ ہی آئین سے ماورامطا لبات کو ئی جمہوری طریقہ ہے ۔مو لا نامحمد امجد خان نے کہا کہ ملک میں تبدیلی صرف بیلٹ کے ذریعے آسکتی ہے انہوں نے کہا کہ دھر نوں کا پہلے نہ کو ئی نتیجہ نکلا ہے اور نہ ہی اب دھرنوں سے کچھ حاصل ہو گا ۔عوامی انقلاب دھرنوں سے نہیں پار لیمنٹ کے ذریعے آسکتا ہے اسلامی انقلاب کے لیئے جے یو آئی پار لیمنٹ مصروف عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو فوری ریلیف دینے کے لیئے ہنگامی اقدامات کر ے ۔اسلام اس ملک کا مقدر ہے اس کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا ہےمزید اہم خبریں
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، تحریک انصاف کو 77 مزید نشستیں ملنے کا دعوٰی کر دیا گیا
-
حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت آجاتی تو نجانے کیا گل کھلاتے
-
مجھے گورنر راج سے کوئی خطرہ نہیں یہ گورنر راج لگا کر اپنا شوق پورا کرلیں
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟
-
پنجاب حکومت کا گندم خریداری پر ٹال مٹول
-
ہم محمد بن سلمان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں
-
جس ملک میں عدلیہ کھڑی ہوجائے اس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا
-
بیرون ممالک سے کیڑوں والی گندم امپورٹ کیے جانے کا انکشاف
-
اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں سے رفح کے مشرقی حصوں سے انخلا کا مطالبہ
-
ملک میں جان بچانے والی 100سے زائد ادویات کی قلت پیدا ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.