ملالہ یوسفزئی نے کائنات سومرو کو والد کے ہمراہ نوبیل پیس پرائز ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی دعوت دیدی
ہفتہ 29 نومبر 2014 12:38
کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء ) انسانی حقوق کے لیے سرگرم ملالہ یوسفزئی نے کائنات سومرو کو ان کے والد کے ہمراہ نوبیل پیس پرائز ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی دعوت دیدی ۔ تقریب 10 دسمبر کو ناروے کے شہر اوسلو میں منعقد ہوگی۔ ٹیلی فونک گفتگو میں کائنات نے کہا کہ 'ملالہ کی جانب سے فون کال موصول ہونے پر بہت خوشگوار حیرت ہوئی ۔ ملالہ نے اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اوسلو میں ہونے والی پرائز ڈسٹری بیوشن تقریب میں شرکت کرنے کی بھی دعوت دی ۔
ملالہ نے کہاکائنات کی وہاں موجودگی میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔ کائنات نے کہاکہ اٹھارہ اکتوبر کو ملنے والی دعوت کے بعد میں نے ملالہ کو کہا کہ میرا خاندان سفر کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتا، جس پر ملالہ نے تمام سفری اخراجات برداشت کرنے کا وعدہ کیا۔(جاری ہے)
تقریب میں شرکت کے لیے کائنات کی دس دسمبر کی فلائٹ بک کرلی گئی جبکہ 13 دسمبر کو ان کی پاکستان واپسی ہوگی۔
یاد رہے کہ سندھ کے دادو ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والی کائنات سومرو کو 2007 میں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا، جو اب 21 برس کی ہیں۔حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے کائنات نے مبینہ ملزمان کے خلاف قانون کا سہارا لیا تھا۔جنوری 2015 میں اس کیس کو آٹھ سال ہوجائیں گے لیکن جب تک مجھے انصاف نہیں ملے گا میں پیچھے نہیں ہٹوں گی ۔اس کیس کے دوران کائنات کے ایک بھائی کو قتل کیا جاچکا ہے جبکہ اس کیس کو بھی کئی مرتبہ بند کرانے کی کوشش کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.