صدر اوباما کی بیٹیوں پر تنقیدکر نے والا امریکی عہدیدار مستعفی
منگل 2 دسمبر 2014 12:14
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء)امریکی صدر بارک اوباما کی بیٹیوں ساشا اور مالیا پر توہین اور شائستگی میں کمی کا الزام لگانے والی اہلکار نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطا بق رپبلکن پارٹی سینیٹر سٹیون فنچر کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر الزبتھ لوٹین ’تھینکس گیونگ‘ تقریب میں شریک صدر اوباما کی بیٹیوں پر توہین اور شائستگی میں کمی کا الزام لگایا تھا۔
اس بیان پر ہونے والے سخت تنقید کے بعد انھوں نے معافی مانگی تھی اور اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کی۔الزبتھ لوٹین نے صدر اوباما کی بیٹیوں کے بارے میں اپنے فیس بک پیج پر اس بارے میں تبصرہ کیا تھا تاہم اب وہ فیس بک سے ہٹا لیا گیا ہے۔اپنے بیان پر ہونے والی سخت تنقید کے بعد لوٹین نے اپنے تکلیف پہنچانے والے الفاظ کے لیے معافی مانگی تھی۔(جاری ہے)
۔ان کی ڈیلیٹ کی جانے والے پوسٹ میں لکھا تھا: ’پیاری ساشا اور مالیا: مجھے معلوم ہے کہ تم اپنے عنفوان شباب کی عمر میں ہو لیکن تمھارا تعلق امریکہ کی فرسٹ فیملی سے ہے، ذرا اپنا مرتبے کا خیال رکھنے کی کوشش کیا کرو۔
کم از کم ان چیزوں کا احترام کرو جو تمھیں کرنا ہے لیکن خیر، تمھارے والد اور ماں بھی اپنے عہدے کا یا اس قوم کا کوئی خاص لحاظ نہیں رکھتے، اس لیے میرا اندازہ ہے کہ تم ایک اچھا ’رول ماڈل‘ بننے کے شعبے میں ذرا پیچھے رہ گئی ہو۔‘اس پوسٹ میں یہ بھی مشورہ تھا کہ ’موقعے کے حساب سے اپنے آپ کو اوپر اٹھاوٴ اور ایسا ظاہر کرو کہ وائٹ ہاوٴس میں رہنا تمہارے لیے اہمیت کا حامل ہے۔‘انھوں نے مزید کہا: ’اس طرح کا لباس پہنو جس سے تمھیں عزت ملے، نہ کہ ایسا کہ جو شراب خانوں میں پہنا جاتا ہے۔اپنے معافی نامے میں انھوں نے لکھا: ’بہت دیر تک عبادت کرنے اور اپنے والدین سے گفتگو کرنے کے بعد جب میں نے دوبارہ اپنی تحریر پڑھی تو مجھے یہ صاف نظر آیا کہ کہ میرے الفاظ کس قدر تکلیف دہ تھے۔’میں ان تمام لوگوں سے معافی مانگتی ہوں جنھیں میں نے تکلیف پہنچائی ہے اور جنھیں میرے الفاظ سے دکھ ہوا ہے اور میں عہد کرتی ہوں کہ میں اس تجربے سے سبق سیکھوں گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.