تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو کل پورے 22برس مکمل ہو جائیں گے
جمعرات 4 دسمبر 2014 13:30
اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) 6دسمبر 2014ء ! تاریخی بابری مسجد کی شہادت کوپورے 22برس مکمل ہو جائیں گے اس سانحہ پر امت مسلمہ کے زخم آج بھی تازہ ہیں،بھارت کے شہر ایودھیا میں6دسمبر1992ء کو ہزاروں ہندو جنونیوں نے سولہویں صدی کی عظیم ترین مسجد کو شہید کر دیا تھا۔بابری مسجد کی شہادت کو 6دسمبر2014ء ہفتہ کو پورے 22برس مکمل ہو جائیں گے 22برس قبل1992ء کو 6دسمبر کے ہی دن بھارت کے ہزاروں انتہا پسند ہندؤں نے تاریخی بابری مسجد کو شہید کر دیا تھا جس کے بعد بھارت میں بدترین ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے تھے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد جاں بحق ہو گئے۔
بابری مسجد کی شہادت کے بعد بھارت میں ہندو ہر برس 6دسمبر کو یوم فتح جبکہ پوری امت مسلمہ یوم سوگ مناتی ہیں۔(جاری ہے)
بابری مسجد سولہویں صدی کا ایک عظیم شاہکار تھا1528ء کو انتہا پسند ہندوؤں نے شوشہ چھوڑا کہ بابری مسجد دراصل رام کی جنم بھومی کو منہدم کرکے تعمیر کی گئی ہے۔سال1949ء میں بابری مسجد کو متنازع قرار دے کر بند کروا دی گئی جس کے بعد مسلمانوں اور ہندؤں کے مابین یہ مسجد متنازع ہی رہی اور بالآخر 6دسمبر1992ء کو ہزاروں انتہا پسند ہندؤں نے اپنے لیڈروں کی زیر قیادت مسلمانوں کے عظیم ثقافتی ورثہ بابری مسجد کو شہید کر دیا جس کے بعد بھارت میں تاریخ کے بدترین فسادات پھوٹ پڑے جس کے نتیجے میں تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.