پی ٹی آئی احتجاج پر بضد رہی، گن پوائنٹ پر کچھ نہیں کرا سکتے: اسحاق ڈار
اتوار 7 دسمبر 2014 19:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7دسمبر۔2014ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں اتوار کی رات تحریک انصاف کو ملاقات کیلئے کہا تھا لیکن پی ٹی آئی احتجاج پر بضد رہی۔ گن پوائنٹ پر کچھ نہیں کرا سکتے۔ حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے آئین و قانون کے مطابق جوڈیشل کمیشن بنانے میں کوئی مسئلہ نہیں۔
(جاری ہے)
میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت بات چیت پر یقین رکھتی ہے تحریک انصاف کو مذاکرات کے دوران احتجاج نہ کرنے کا کہا تھا لیکن عمران خان فیصل آباد میں ہڑتال پر بضد رہے احتجاج تحریک انصاف کا اپنا فیصلہ ہے گن پوائنٹ پر کچھ نہیں کرا سکتے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عمران خان کی وجہ سے کم نہیں ہوئیں بلکہ ان کا تعلق عالمی منڈی کے ساتھ ہے۔ دھرنوں اور احتجاج نے ملکی معشیت کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ دھاندلی الزامات کی تحقیقات کیلئے آئین کے مطابق جوڈیشل کمیشن بنانے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان کی سمت درست ہوتے ہی بیرونی ہاتھ غیر مستحکم کرنے کے لیے متحرک ہو جاتے ہیں اقتصادی استحکام کے لیے سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت پر دستخط کرنے چاہئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.