لندن میں تحریک انصاف کے کا ر کنو ں نے مولانا فضل الرحمن کو گھیر لیا
پیر 8 دسمبر 2014 12:13
لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) لندن میں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کیخلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نعرے بازی کی ، اس موقع پر دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑا بھی ہوا اور مبینہ طورپر فضل الرحمن پر حملے کی کوشش بھی گئی۔لندن میں جے یو آئی ف اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے ، تحریک انصاف کے کارکنوں نے مولانا فضل الرحمن کو گھیر لیا ، ان کے خلاف نعرے بھی لگائے لیکن دونوں جماعتوں کے درمیان بڑا تصادم ہونے سے بچ گیا۔
لندن کے نیو ساوتھ ہال میں صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب مولانا فضل الرحمان پارٹی کے رہنما خالد سومرو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کے بعد ہال سے باہر آرہے تھے ، اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے ان کے خلاف نعرے لگائے لیکن کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے جے یو آئی ف کے کارکنوں نے مولانا فضل الرحمان کو اپنے حصار میں لے لیا۔(جاری ہے)
دوسری طرف پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ انہوں نے مولانا پر حملہ نہیں کیا بلکہ جے یو آئی کے کارکنوں نے حملہ کرکے ان کے ایک ساتھی کو زخمی کیا ، جس پر تشدد کی پولیس کو رپورٹ کراسکتے ہیں۔
واقعہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ کسی قسم کے تشددکی حمایت نہیں کریں گے ،اسلام میں غنڈاگردی کی کوئی گنجائش نہیں۔تصادم سے پہلے اسی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا تھاکہ دھرنوں کی میڈیا کوریج بند کردی جائے تو ملک کے حالات جلد نارمل ہو جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
سپیکر قومی اسمبلی کا چلاش میں بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارافسوس
-
چیئرمین سینیٹ کامتحدہ عرب امارات کے صدر کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پراظہارتعزیت
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا چلاس بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پراظہارافسوس
-
صدرکا چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
-
اسحاق ڈار کی 15 ویں اسلامی سربراہی اجلاس کی تیاری کیلئے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت، پاکستان بیورو آف وزرائے خارجہ کی تیاری کے اجلاس کا نائب صدر منتخب
-
وزیرداخلہ اور وزیر ایوی ایشن و دفاع خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور کادورہ، مسافروں کے لئے سہولتوں میں اضافے کی ہدایت
-
دورہ ِ سعودی عرب کی بہترین تیاری کیلئے تمام متعلقہ وزراء اور افسران کی کوششیں قابل تحسین ہیں،وزیر اعظم
-
جو لوگ ہمارے مینڈیٹ چور ہیں ان کے علاوہ سب سے بات ہو گی،بیر سٹر گوہر
-
سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اورمغربی ایشیا کے دیگرممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں نمایاں کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.