ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارتی ایما ء پر بند کیا گیا‘ جماعت الدعوہ
منگل 9 دسمبر 2014 12:37
پیر س(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) ٹویٹر نے جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کا ٹویٹر اکاوٴنٹ بلاک کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ نے پاکستان کے اس اسلام پسند گروپ کو دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔ فرا نسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق حافظ محمد سعید کے ٹوئٹر پیج تک رسائی کے نتیجے میں یہ پیغام دیتا ہے کہ یہ اکاوٴنٹ معطل کیا جا چکا ہے۔ اس گروہ کے ایک ترجمان آصف خورشید نے اس نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا حافظ سعید کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے اور ٹوئٹر کی انتظامیہ کو بھی بھارتی ذرائع ابلاغ نے ہی یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا ہے۔
اس نے بتایا: ”ٹوئٹر کو اپنی پوزیشن واضح کرنا ہو گی کیونکہ جماعت الدعوہ ایک چیریٹی اور اسلامی فلاحی تنظیم ہے۔(جاری ہے)
فرا نسیسی خبر رسا ں ادرا ے کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر سے اس حوالے سے ردِ عمل جاننے کے لیے رابط کیا گیا تو اس نے جواب نہیں دیا۔۔حافظ سعید کا ٹوئٹر اکاوٴنٹ بند ہونے پر جماعت الدعوہ نے HafizSaeedJUD1 نام سے ایک نیا اکاوٴنٹ بنا لیا ہے۔ اس پر ایک پیغام میں اعلان کیا گیا کہ یہ جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کا نیا آفیشل ٹوئٹر اکاوٴنٹ ہے۔
بھارت لشکرِ طیبہ کو نومبر 2008ء کے ممبئی حملوں کے لیے بھی ذمہ دار قرار دیتا ہے جن کے نتیجے میں 166افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس گروہ پر بھارتی زیر انتظام کشمیر میں حکومتی فورسز سے لڑائی میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔امریکا نے حافظ سعید کے سر کی قیمت دس ملین ڈالر مقرر کر رکھی ہے جبکہ وہ خود ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کے الزام کی تردید کرتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
-
تین ہزار آبادی والا یوکرینی گاؤں، ان دنوں روس کے نشانے پر
-
ٹرانس فیٹس، انسانی صحت کے خاموش دشمن
-
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال،کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
بھارتی دہشت گردی کینیڈا اور امریکا تک پھیل گئی، منیراکرم
-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کیلئے فری میڈیسن ڈیلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.