ایران اورپاکستان دوست ملک ،بہت زیادہ مشترکات پائے جاتے ہیں،سرتاج عزیز،

مستقبل میں دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں توسیع آئے گی ، تجارتی لین دین میں اضافہ ہوگا،ایرانی ریڈیوسے گفتگو

منگل 9 دسمبر 2014 19:10

تہران(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان دو دوست ملک ہیں اور ان کے درمیان بہت زیادہ مشترکات پائے جاتے ہیں، مستقبل میں دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں توسیع آئے گی ، تجارتی لین دین میں اضافہ ہوگا،گزشتہ روز ایرانی ریڈیو سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی وخارجہ امورسرتاج عزیز نے ایران کے وزیر اقتصادیات علی طیب کے دورہ پاکستان اور دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے انیسویں اجلاس کے انعقاد کے بارے میں اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں توسیع آئے گی ، تجارتی لین دین میں اضافہ ہوگا، گیس پائپ لائن منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا اور ایران سے بجلی کی درآمدات میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

سرتاج عزیز نے ایران کے اقتصادی وفد کے دورہ پاکستان کو مفید اور مثبت قرار دیا اور دونوں ممالک کے تعلقات میں توسیع پر تاکید کی۔

متعلقہ عنوان :