حقہ پینے والے بزرگوں کے رشتہ داروں کیلئے تشویشناک خبر
بدھ 10 دسمبر 2014 16:28
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10دسمبر 2014ء) تمباکو نوشی صحت کے لیے نقصان دہ تو ہے ہی لیکن ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہواہے کہ حقہ پینے والے افراد میں خون کا سرطان تیزی سے پھیلنے کا امکان سگریٹ پینے والوں سے زیادہ ہوتا ہے۔ امریکی یونیورسٹی سین ڈیاگو میں ہونے والی تحقیق کے مطابق حقہ پینے کے دوران جب سانس اندر کھینچا جاتا ہے تو وہ دھویں کے ساتھ بینزین کیمیکل بھی جسم میں لے جاتا ہے جو خون میں موجود سفید ذرات کو بڑھا دیتا ہے اور خون کی خطرناک بیماری ’لیوکیمیا‘ کا باعث بنتا ہے۔
تحقیق کے دوران حقہ پینے والے 105 افراد کا حقہ پینے سے قبل اور بعد میں پیشاب کا نمونہ لیاگیا جبکہ ساتھ ہی ان 103 افراد کا بھی ٹیسٹ لیاگیا جو ایسی جگہ موجود تھے جہاں حقہ پیا جارہا تھا۔(جاری ہے)
ٹیسٹ کے نتائج سے ثابت ہواکہ حقہ پینے والے افراد جب کش لیتے ہیں تو ان کے جسم میں بینزین کے ٹوٹنے سے وجود میں آنے والے خطرناک مرکب ’ایس فینائل مرکیپٹورک ایسڈ‘ کی مقدار چار گنا زیادہ پائی گئی جبکہ محفل میں موجود حقہ نہ پینے والوں کے جسم میں اس مرکب کی مقدر 2.6 گنا تک پائی گئی۔
تحقیق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چوک اور چوراہوں اور گھروں پر حقہ پینے والے افراد پرکی جانے والی یہ پہلی تحقیق ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حقہ پینے والے افراد کے خون میں بینزین کی مقدارحقہ نہ پینے والے افراد کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتی ہے اور اس میں استعمال کئے جانے والا تمباکو دیگر تمباکو سے زیادہ خطرناک ہے۔تحقیق کاروں نے خبردارکیا ہے کہ جو لوگ صرف محفل جمانے کے لیے حقہ پینے والوں کا ساتھ دیتے ہیں یہ زہر دھویں کی صورت ان کے جسم میں داخل ہوکرلیوکیمیا کی بیماری کا باعث بنتاہے۔مزید قومی خبریں
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.