چین میں سو سے زائد ویتنامی دلہنیں غائب،معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئیں
جمعہ 12 دسمبر 2014 15:24
بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء) چین کے شمالی صوبے ہیبئی میں پولیس نے مقامی مردوں سے شادی کے بعد سو سے زیادہ ویتنامی دلھنوں کے لاپتہ ہونے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔غیرملکی خبررساں ا دار ے کے مطابق ان خواتین کے چینی مردوں سے رشتے کرانے والے ویت نامی افراد تھے جس کا انھوں نے 16 ہزار ڈالر فی دلھن کے حساب سے معاوضہ لیا تھا مگر رشتے کرانے کے فوراً بعد وہ غائب ہو گئے۔
صوبائی حکام نے سرکاری میڈیا کو بتایا ہے کہ اجتماعی گمشدگی کے اس واقعے میں کوئی منظّم جرائم پیشہ گروہ ملوث ہو سکتا ہے۔چین میں صنفی عدم توازن کے باعث لوگ بڑی رقم ادا کر کے بیرون ملک سے دلھنیں خرید کر لاتے ہیں۔یہ رشتے 20 سال سے ہیبیئی میں مقیم ایک خاتون وْو میئیْو نے کروائے۔(جاری ہے)
اس سال کے آغاز میں یہ خاتون ہیبیئی کے شہری علاقوں میں گئیں اور گاہکوں سے کہا وہ ایک لاکھ 15 ہزار یوان کے بدلے ان کی کسی ویت نامی لڑکی سے شادی کروائیں گی۔
جب شادیاں ہو گئیں تو 20 نومبر کو ان تمام دلھنوں نے اپنے شوہروں سے کہا کہ ان کا ایک اجتماعی کھانا ہے جس کے بعد یہ تمام لاپتہ ہو گئیں۔جب ایک شوہر مس وْو کے گھر گیا تو معلوم ہوا کہ وہ بھی کچھ روز قبل جا چکی ہیں۔اطلاعات ہیں کہ ان میں ایک دلھن واپس آ گئی ہے جس نے بتایا کہ کھانا کھانے کے بعد وہ بے ہوش ہوگئی تھی اور ہوش میں آنے کے بعد اس نے خود کو اپنے شوہر کے گاوٴں سے بہت دور ایک چھوٹے سے گھر میں پایا۔اس دلھن کے بقول اسے کہا گیا کہ اب اسے کہیں اور لے جایا جائے گا جہاں اس کی کسی دوسرے شخص سے شادی ہو گی۔ اس خاتون نے وہ گھر چھوڑ دیا اور اپنے شوہر کے پاس لوٹ آئیں اور پولیس میں رپورٹ کر دی۔واضح رہے کہ چین کی طویل عرصے سے ایک بچے کی پالیسی نے وہاں صنفی عدم توازن پیدا کر دیا ہے کیونکہ چین میں لڑکوں کو لڑکیوں پر فوقیت دی جاتی ہے۔ اس لیے شہروں کے بعض غریب کنوارے افراد کو رشتہ کروانے والوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے تاکہ وہ ان کے لیے قریبی ممالک سے دلھنیں تلاش کریں جن میں ویت نام، کمبوڈیا اور برما شامل ہیں۔انھی مطالبات کے باعث انسانی سمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ ماہ حکام نے بتایا تھا کہ ایک ایسے گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے جو ویت نامی لڑکیوں کو دلھنیں بنا کر چین میں بیچ رہا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.