حافظ نعیم الرحمن کل لانڈھی شرقی زون کے اجتماع سے خطاب کریں گے

جمعہ 12 دسمبر 2014 16:53

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن، نظم کراچی اور نظم ضلع کے ہمراہ جماعت اسلامی کل لانڈھی شرقی زون کے تحت بسم اللہ مسجد بلال کالونی لانڈھی میں بعد نماز مغرب ارکان کے اجتماع سے خطاب کریں گے اور 25 دسمبر کو جماعت اسلامی کراچی کے تحت مزار قائد پر ہونے والے اجتماع عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن کے علاوہ سیکریٹری عبد الوہاب، امیر ضلع محمد اسلام، امیر زون محمد نواز خان اور دیگر ذمہ داران خطاب کریں گے۔