ملائیشیاء،شوہر کی بیو ی کے ہاتھ اور پاؤں کاٹنے کے بعد خودکشی ،بیوی ہسپتال داخل
اتوار 14 دسمبر 2014 19:55
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14دسمبر۔2014ء)تین بچوں کی ایک ماں ملائیشیاء کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے،جس کے شوہر نے خود کو پھانسی پر لٹکانے سے قبل گوشت کاٹنے والے چھرے کے ساتھ اس کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیا تھا۔44سالہ متاثرہ خاتون کا نام دی سٹار اخبار نے کے میناگا کے طورپر بتایا ہے،جسے جمعرات کے روز خوفناک حملے کے بعد جنوبی ریاست جوہر میں کلاوانگ کے ایک ہسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرایا گیا۔
اینشی بیسار ہجا کلثوم ہسپتال کی ایک سٹاف نرس نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ اس کی حالت اور خطرے سے باہر ہے اور اتوار کی دوپہر کے بعد سے اسے انتہائی نگہداشت یونٹ سے منتقل کرکے جنرل وارڈ میں داخل کرا دیاگیا ہے۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس کے 47سالہ بے روزگار خاوند نے حملے کے بعد زہر کھا کر خود کو پھانسی پر لٹکا دیا تھا۔(جاری ہے)
خاتون کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ تقریباً15سال سے سنگاپور میں ڈش واشر کے طور پر کام کرتی رہی ہے،ایک ہمسائیے نے اخبار کو بتایا کہ خاندان کا انحصار خاتون کی آمدن پر تھا کیونکہ شوہر بے روزگار تھا،وہ صرف ایک ماہ قبل ہی اپنے بچوں اور ساس سے ملنے گھر واپس آئی تھی۔
ہمسایے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جب بھی وہ گھر واپس آتی تھی اس کا خاوند کے ساتھ جھگڑا لگا رہتا تھا،کیونکہ وہ اس پر کسی اور شخص کے ساتھ افےئر کا الزام عائد کرتا تھا جو بعض اوقات اسے سنگاپور سے اپنے گھر واپس بھیجتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں حسد کا عنصر شامل ہوسکتا ہے۔متاثرین خاتون کے بھائی کا کہنا ہے کہ اس کے بچے اس وقت ایک رشتہ دار کے پاس ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
-
فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنائینگے،چین،فرانس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.