”ہنسے اور پھنسے“امریکی آئینہ ہنسنے والے مرد کی تصویر عور ت کے طو ر پر بنا لیتا ہے،رپورٹ

اتوار 14 دسمبر 2014 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14دسمبر۔2014ء) سیلفی کی مقبولیت میں اضافے کے پیش نظر مختلف کمپنیوں نے نئی نئی ڈیوائسز متعارف کرانا شروع کردی ایک امریکی کمپنی نے سمارٹ آئینہ تیار کیا ہے جو اپنے سامنے ہنسنے والے کسی بھی مرد کو خاتون بنا لیتا ہے اس آئینے کو ایک پلیٹ فارم پر آزمایا بھی جا چکا ہے تاہم اس آئینے پر تصویر بنانے کیلئے ہنسنا شرط ہے اس طرح ایک یورپی کمپنی نے ایک سیلفی برش متعارف کرایا ہے جس میں آئی فون فائیو یا فائیو ایس کوفٹ کرکے بہترین تصاویر بنانے کا حامل بنایا ہے اس کے ساتھ ساتھ سمارٹ فون کی بدولت شیئر بھی کی جاسکتی ہے تائیوان کی ایک کمپنی نے ایسا ہیٹ متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے آپ کسی بھی زاویئے سے اپی سیلفی بنا سکتے ہیں اس ہیلمٹ میں جدید ماڈل کا ٹیبلٹ نصب ہوتا ہے جسے 360 ڈگری پر گھمایا جاسکتا ہے اس ہیٹ کو پہننے کے دوران صارفین فیس بک یا دیگر ایس استعمال کرسکتے ہیں اس طرح سیلفی کہتے ایک ایجاد ٹوسٹر جس کے ذریعے اپ ڈبل روٹی پر اپنی تصویر بنا سکتے ہیں امریکی کمپنی کا بنایا جانے والا ٹیکسی نامی ڈرون ایک منفرد ایجاد ہے جوکاغذ کی طرح بند ہوکر اپ کی کلائی پر گھڑی کی طرح بند ہوجاتا ہے