وزیر اعظم کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس ‘ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ قرار داد لانے کا فیصلہ
بدھ 17 دسمبر 2014 16:49
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) وزیر اعظم کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس میں پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں نے دہشتگردی کے خلاف مشترکہ قرار داد لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذمتی بیان سے کام نہیں چلے گا ‘ تمام قیادت کو متحد ہو کر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کر دار ادا کر نا ہوگا ‘قانون نافذ کر نے والے اداروں کو جدید تربیت ‘ آلات سے لیس کر نیکا منصوبہ شروع کیاجائے ‘ دہشتگردکسی رعایت کے مستحق نہیں بھرپور کارروائی کی جائے ۔
بدھ کو وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت گور نر ہاؤس پشاور میں آل پارٹیز کانفرنس ہوئی جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، آزادکشمیر کے وزیر اعظم، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ‘ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی ‘پیپلز پارٹی کے چوہدری اعتزاز احسن، جمعیت علمائے اسلام (ف )کے مولانا عبد الغفور حیدری، اعجاز الحق، آفتاب احمد خان شیرپاوٴ، مشاہد حسین اور دیگر رہنماشریک ہوئے ذرائع کے مطابق اجلاس میں سانحہ پشاور کے بعد کی صورتحال سمیت مختلف امور زیر غور آئے اس موقع پر پارلیمانی رہنماؤں نے دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ قانون نافذکرنیوالے اداروں کوجدید تربیت ،آلات سے لیس کرنیکامنصوبہ شروع کیاجائے تمام رہنماؤں نے دہشتگردی کے خلاف مشترکہ قرارداد لانے کا فیصلہ بھی کیا پارلیمانی جماعتوں نے سزائے موت پر عملدرآمد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پیغام ہے کہ ہم سب متحد ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.