تمام صوبائی وزراء عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریاں منعقد کریں، سید قائم علی شاہ
بدھ 17 دسمبر 2014 17:49
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے تمام صوبائی وزراء کو عوام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے اور ا ن کے مسائل حل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے صوبائی کابینہ کے تمام وزراء کو صوبے کے مختلف اضلاع میں عوامی کھلی کچہریاں منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
(جاری ہے)
اس سلسلے میں صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر16جنوری 2015کو ضلع سجاول میں عوامی کچہری میں شرکت کریں گے اور سجاول کے عوام کے مسائل سنیں گے، اس کے علاوہ صوبائی اطلاعات و لوکل گورنمینٹ شرجیل انعام میمن19جنوری 2015کو ٹھٹھہ ضلع میں کھلی کچہری میں شرکت کریں گے اور عوامی مسائل کے تدارک کیلئے متعلقہ افسران کو فوری طور پر احکامات جاری کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں قائم عوامی شکایتی مرکز میں صوبائی وزراء کی ڈیوٹیاں لگائی ہوئی ہیں جس کے تحت 23دسمبر بروز منگل کو صبح 9سے دوپہر ایک بجے تک صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز میر ہزار خان بجارانی جبکہ دوپہر ایک بجے سے شام 5بجے تک سینئر صوبائی وزیرتعلیم نثار احمدکھوڑو پبلک کمپلین سیل میں بیٹھ کر فون کے ذریعے عوامی مسائل سنیں گے اور ان کے تدارک کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
-
آزاد کشمیر بارے بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، وزیر خارجہ
-
گندم درآمدات کے معاملے پر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا جا رہا ہے، انوار الحق کاکڑ
-
وفاقی کابینہ کا نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس‘وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو تحقیقات کی ہدایت
-
شیرافضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد، تنازع شدت اختیارکرگیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ،پرویز الٰہی کا گھر سب جیل قرار، جیل سے منتقل کرنے کا حکم
-
دنیا کی طویل ترین باگیٹ: فرانسیسی نانبائیوں نے اٹلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ماں نے چھ سالہ بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا، لاش برآمد
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.