شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کے ساتھ اختلافات کی خبروں کو مسترد کر دیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 11:42

شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کے ساتھ اختلافات کی خبروں کو مسترد کر دیا

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) پاکستانی کرکٹ سٹار شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کے ساتھ اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثانیہ مرزا کے ساتھ میرے تعلقات خوشگوار ہیں ‘داکارہ حمیمہ ملک میری اچھی دوست ہیں اس کے علاوہ کوئی اور بات نہیں ایک انٹرویو میں شعیب ملک نے کہاکہ گذشتہ چند دنوں سے میں اور ثانیہ ساتھ ہیں اور ہمارے درمیان اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں مجھے آج جو مقام ملا ہے وہ پاکستان کی وجہ سے ہے اور پاکستان کے لئے کھیلنا میری اولین تر جیح ہے ۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ میں ضرورت پڑی تو ضرور کھیلوں گا لیکن میرے انٹرویو پر بعض نام نہاد مبصرین غلط رائے قائم کررہے ہیں۔واضح رہے کہ ذرائع ابلاغ میں کچھ عرصے سے شعیب ملک اور ثانیہ کے درمیان کشیدگی کی خبریں دی جارہی ہیں۔ بھارت کے موقر روزنامے نے تازہ اشاعت میں کہا کہ پاکستانی کرکٹر اور ثانیہ کی شادی شدیدخطرات کی زد میں ہے۔چند روز قبل شعیب ملک کراچی میں حمیمہ ملک اور ان کی فیملی کے ساتھ دیکھے گئے۔