دھند میں کمی کے بعد لاہورایئرپورٹ پروازوں کیلئے کھول دیا گیا
جمعرات 18 دسمبر 2014 11:45
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء)لاہور میں دھند کی شدت میں کمی کے بعد لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کوپروازوں کیلئے کھول دیا گیا ہے،ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کوپروازوں کیلئے کھول دیا گیا ہے تاہم دھند کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں،واضح رہے کہ شدید دھند کے باعث لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ کو پروازوں کیلئے بندکر دیا گیا ہے اور لاہور آنے والی 2 غیرملکی پروازوں کو کراچی اوراسلام آباد موڑ دیاگیا تھا۔
۔ ادھر حد نگاہ صفر ہونے پر لاہور سے پنڈی بھٹیاں اور موٹروے سے فیصل آباد جانے والے راستے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔موٹروے حکام نے ڈرائیور وں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ادھر فیصل آباد ، سرگودھا ، ڈی جی خان ، ملتان ، ساہیوال ، اوکاڑہ اور شیخوپورہ میں شدید دھند سے حد نگاہ صفر ہو گئی۔(جاری ہے)
ڈی آئی جی موٹروے فخر سلطان کے مطابق شیخوپورہ میں ایم ٹو ، موٹروے لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے جبکہ ایم تھری موٹروے کو پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند کیا گیا۔
گوجرانوالہ ، گجرات اور میانوالی میں بھی بعض مقامات بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ جی ٹی روڈ پر دھند کی وجہ سے حد نگاہ مختلف مقامات پر دس سے بیس میٹر تک رہ گئی جس کے باعث گاڑی چلانے والوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.