حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا اسلامی نظریاتی کونسل کا فوری طور پر اجلاس بلانے کا مطالبہ
جمعرات 18 دسمبر 2014 17:19
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء ) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اسلامی نظریاتی کونسل کا فوری طور پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کے نام ایک خط میں انہوں نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کا سب سے مقتدر مذہبی ادارہ ہے جس کو موجودہ مسائل پر قوم کی رہنمائی کرنی چاہیے ۔
سانحہ پشاور اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل شریعت اسلامیہ کی رو سے اس قسم کی سفاکیت اور درندگی کے بارے میں اپنی رائے دے ۔ انہوں نے کہا کہ کونسل کے اجلاس کے لیے ماضی کے ایجنڈے کو معطل کر کے صرف اور صرف سانحہ پشاور پر یک نکاتی ایجنڈے پر بحث کی جائے ۔(جاری ہے)
دریں اثناء لاہور میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اور مسالک کے قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ علماء حق نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی مذمت کی ہے ۔
دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے ساتھ مدارس اور مساجد کو جوڑنا قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کو قتل کرنے والے کسی مذہب ، مسلک کے نمائندہ نہیں ہیں اور پوری انسانیت کو ایسے گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہو جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ کل ملک بھر میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا اور ملک کے تمام مکاتب فکر کے خطباء مساجد میں دہشت گردی کے خلاف قرارداد مذمت منظور کریں گے ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ 30 دسمبر کو لاہور میں ہونے والی ”پیغام اسلاف کانفرنس“ملک کے اندر امن و امان کے قیام ، اسلام کی سربلندی اور پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لیے راستہ متعین کرے گی ۔ اس کانفرنس میں ملک بھر سے دو ہزار سے زائد علماء اور مشائخ شریک ہوں گے ۔مزید اہم خبریں
-
ہم محمد بن سلمان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں
-
بیرون ممالک سے کیڑوں والی گندم امپورٹ کیے جانے کا انکشاف
-
اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں سے رفح کے مشرقی حصوں سے انخلا کا مطالبہ
-
ملک میں جان بچانے والی 100سے زائد ادویات کی قلت پیدا ہو گئی
-
رفح میں پناہ لیے افراد کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، انرا کا عزم
-
وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صوبے کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی. جعفر مندوخیل
-
گندم درآمد اسیکنڈل ملک دشمنی ہے، نیب فوری طور پر ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کرے
-
وزیراعلیٰ کی مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے کم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بڑا کریک ڈاؤن، منشیات فروش جارڈن گینگ گرفتار
-
حارث رؤف ورلڈ کپ تک دوبارہ فٹ ہو جائیں گے، بابر اعظم پرامید
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.