سرگودھا،ڈینگی کی روک تھام کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی رسپانس کمیٹی کااجلاس
ہفتہ 20 دسمبر 2014 16:44
سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) ڈینگی کی روک تھام کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی رسپانس کمیٹی کااجلاس ڈی سی او سرگودہا ثاقب منان کی زیر صدارت ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عاقب نذیر نیکوکارہ ‘ڈی او ایچ کیو ڈاکٹر اسلم چوہدری ‘ ڈاکٹر تنویر اکرم بھٹی‘ ڈاکٹر خضر قاضی ‘ ڈاکٹر اسد اسلم ‘ ڈاکٹر ارشد عتیق ‘ ڈاکٹر ریاض احمد ‘ ڈاکٹر طارق حسن ‘ ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن فہیم عثمان سیال ‘ ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات واجد اعجاز او رڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز محکمہ ہیلتھ نے شرکت کی۔
ڈی سی او نے کہاکہ درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے ڈینگی کی افزائش کے خطرات کم ہوگئے ہیں تاہم محکمہ ہیلتھ او ردیگر اداروں کو گھروں او ردفاتر میں ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیاکہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خلاف اقدامات کیلئے 501 آؤٹ ڈور ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔جنہوں نے دولاکھ 96 ہزار گھر چیک کئے او ر22 ہزار 780 مقامات کا معائنہ کیا۔
46173 کنٹینرز چیک کئے گئے ۔ ڈی سی او نے محکمہ ہیلتھ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ڈی سی او نے ضلع بھر میں پولیو او رماں بچے کی صحت کے علاوہ محکمہ ہیلتھ کے دیگر پروگراموں پر کام کی رفتار کابھی جائزہ لیا۔ انہوں نے محکمہ ہیلتھ کو اس تاثر کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا کہ بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹرزاو رپیرامیڈکل سٹاف ڈیوٹی دینے کی بجائے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔ اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نذیر عاقب نیکوکارہ نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع سرگودہا میں دس بنیادی مراکز صحت پر ڈیلوری کیلئے حکومت کی ہدایت پر خصوصی پروگرام کے تحت ٹارگٹ دےئے گئے او رضلع سرگودہا نے اس ٹارگٹ سے زیادہ کام کر کے صوبہ بھر میں مثال قائم کر دی ۔ اب ضلع سرگودہا میں مزید 18 بنیادی مراکز صحت میں ڈیلوری کی سہولیات کیلئے حکومت کی طرف سے خصوصی پروگرام کی منظوری دی جارہی ہے او رموجودہ پیکج کے علاوہ یہاں کام کرنے والی لیڈی ہیلتھ خواتین کو پانچ سو روپے الاؤنس کی بھی منظوری دے دی گئی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.