بگ بیش لیگ،سڈنی سکسرز ہوبارٹ ہریکینز کیخلاف 7وکٹوں سے فتحیاب
منگل 23 دسمبر 2014 14:56
ہوبارٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -23 دسمبر 2014ء )بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز نے ہوبارٹ ہریکینز کو 7وکٹوں سے مات دے دی ہے ۔ ہوبارٹ میں کھیلا جارہا یہ میچ خراب موسم کے باعث کچھ دیر سے شرو ع ہوا جس کے باعث اسے 19،19اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ ہوبارٹ ہریکینز نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 19اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے ۔
(جاری ہے)
ہوبارٹ ہریکینز کے کپتان جارج بیلی71،وکٹ کیپر بلے با ز ٹم پین 36اور اوپنر بین ڈنک 23رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔
سڈنی سکسرز کی جانب سے سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر بریٹ لی نے 3،موزز ہینریکس نے 2جبکہ ڈگ بولنجر اور لیوک ڈوران نے 1،1کھلاڑی کو پوویلین واپس بھیجا۔سڈنی سکسرز نے 155رنز کا ہدف با آسانی 19.1اوورزمیں 3وکٹوں پر پورا کر لیا ۔سڈنی کی جانب سے مائیکل لمب نے 44اور جورڈن سلک نے ناقابل شکست 31رنز سکور کیے ۔ہوبارٹ ہریکینز کی جانب سے جو مینی ، زاویئر ڈوہرٹی اور کیمرون بووائیس نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
-
آل رائونڈرشاداب خان اور حسن علی نے ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.