وزیرداخلہ نے انٹرنیٹ صارفین کے احتساب اور میڈیا کے ضابطہ اخلاق کی تجویز دیدی
بدھ 24 دسمبر 2014 12:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے میڈیا کے لیے نیاضابطہ اخلاق اور انٹرنیٹ صارفین کے احتساب کے لیے قانون سازی کی تجویز دیدی ہے ۔ پارلیمانی رہنماﺅں اورعسکری حکام کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیرداخلہ نے کہاہے کہ میڈیا شدت پسندتنظیموں کے بیانات کو بریکنگ نیوز کے طورپر چلاتاہے ، ایک طرف آرمی یا حکومت کے اقدامات کے بارے چل رہاہوتاہے تو دوسری طرف شدت پسندوں کے موقف آرہے ہوتے ہیں ، معاملات کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری ہے کہ دوسری طرف سے موقف عوام تک پہنچانا بند کریں ،اس کے لیے الگ قانون کی ضرورت ہے ۔
اُنہوں نے کہاکہ میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق ایک عرصے سے بن رہاہے اور گذشتہ دنوں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں بھی انکشاف ہواکہ تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ، گذشتہ دنوں میڈیا نے مکمل ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ، صرف خراسانی گروپ کی طرف سے دھمکیوں کی خبر ہی نظروں میں آئی ۔(جاری ہے)
وزیرداخلہ نے بتایاکہ میڈیا کے بعد انٹرنیٹ کی بھی نگرانی کی ضرورت ہے ، جس کی جو مرضی آئے ، کرتارہے ، انٹرنیٹ صارفین کی ایکٹیویٹی پر بھی نظر رکھنی ہوگی اور ا س کے لیے تمام قیادت متفق ہے ،ایک الگ قانون لانے کی ضرورت ہے جس کے تحت انٹرنیٹ صارفین کا احتساب ہوسکے ۔
اُنہوں نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 245کے تحت ملک بھر میں دس ہزار فوجی اہلکار بلائے گئے ہیں ، اِس آرٹیکل کے تحت نہ بلائیں تو عدالتی کارروائی کا سامنا ہوسکتاہے ، صوبے توثیق نہ کریں تو فوج کو واپس آناہوگا، پانچ ہزارجوانوں پر مشتمل ایک خصوصی فورس بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے جس کی تربیت پاک فوج کرے گی ، ایک ہزار وفاق اور باقی ایک ایک ہزار تربیت یافتہ جوان چاروں صوبوں کو دیئے جائیں گے ۔ نوجوان جوڑے نے ہنی مون کس طر ح منایا ،جان کر آپ داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ کالعدم تنظیم کے ایک نام پر پابندی لگتی ہے تو وہی لوگ نئے نام کے ساتھ دوبارہ کام شروع کردیتے ہیں اور اِس پر بیٹھ کر ٹھوس فیصلے کرناہوں گے ۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.