دور درشن کا کمال: مودی کی صدارت میں اجلاس اور ’بھوکے بندر‘،
بھارتی ٹی وی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ایک اجلاس کو ’فادر کرسمس اور بھوکے بندروں‘ سے ملا دیا
جمعرات 25 دسمبر 2014 21:33
نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) بھارتی ٹیلی ویژن ادارے دور درشن سے ایک ایسی غلطی ہو گئی ہے جو اس کے لیے سوشل میڈیا پر بہت شرمندگی کا باعث بنی ہے۔ اس واقعے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ایک اجلاس کو ’فادر کرسمس اور بھوکے بندروں‘ سے ملا دیا گیا۔نئی دہلی سے غیر ملکی ایجنسیوں کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے سرکاری ٹیلی وڑن ادارے دور درشن نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے سرکاری اکاوٴنٹ کے ذریعے ایک ایسی تصویر شائع کر دی جس میں ملکی وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے عہدیداروں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔
یہاں تک تو بات ٹھیک تھی لیکن دور درشن کی ٹویٹ میں اس تصویر کے ساتھ جو کیپشن دکھایا گیا، وہ تھا: ”ہر طرف گھنٹیاں بج رہی ہیں، فادر کرسمس یا سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس ایک شخص کرسمس سے پہلے بندروں کو کھانا کھلاتے ہوئے!“پھر جب تک دور درشن کے کارکنوں کو اپنی غلطی کا احساس ہوا، تب تک ٹویٹر پر یہی پوسٹ سینکڑوں مرتبہ ری ٹویٹ یا عام صارفین کی طرف سے دوبارہ پوسٹ کی جا چکی تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
-
اسرائیل کا ایران کے خلاف انتقامی حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف
-
بھارت، ماں نے اپنے کمسن بیٹے کو مگرمچھوں کی نہرمیں پھینک دیا
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.