بھارتی ریاست آسام میں علیحدگی پسند بوڈو قبائلیوں کا حملہ، 76 افراد ہلاک، کرفیو نافذ کردیا گیا

جمعرات 25 دسمبر 2014 22:22

بھارتی ریاست آسام میں علیحدگی پسند بوڈو قبائلیوں کا حملہ، 76 افراد ہلاک، ..

گوہاٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) بھارتی ریاست آسام میں علیحدگی پسند بوڈو قبائلیوں کے حملے میں 76افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ریاست کے 4 اضلاع میں کرفیونافذکر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق علیحدگی پسند قبائلیوں نے ریاست آسام کے دو ضلعوں کوکراجھار اور سونت پور میں حملے کر کے 76افراد کو ہلاک کر دیا جس کے بعد ہزاروں افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر سکول اورگرجا گھروں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ۔حملوں کے بعد فوج اور سیکیورٹی فورسزنے کنٹرول سنبھا ل کر بوڈو قبائلیوں کیخلاف کارروائیاں شروع کردیں۔

متعلقہ عنوان :