برینڈن میکولم زیادہ انفرادی چھکوں کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے سے چوک گئے

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:55

برینڈن میکولم زیادہ انفرادی چھکوں کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے سے چوک ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -26 دسمبر 2014ء )نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکولم زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے سے چوک گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکاکے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن برینڈن میکولم نے سری لنکن باؤلرز کی جم کر پٹائی کی اور اس دوران انہوں نے گیارہ مرتبہ گیند باؤنڈری کے اوپر سے باہر پہنچائی ۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگ میں زیادہ انفرادی چھکے مارنے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے وسیم اکرم کے پاس ہے ۔ انہوں نے 1996ء میں زمبابوے کے خلاف شیخوپورہ ٹیسٹ میں 12چھکے مارے تھے۔برینڈ ن میکولم اب تک اپنے ٹیسٹ کیریئر میں دو مرتبہ11 ،11 چھکے مار چکے ہیں ۔