طالبان کو ظالمان کہا جائے ،دائرہ اسلام سے خارج کیا جائے، لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ
جمعہ 26 دسمبر 2014 17:04
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ طالبان کو ظالمان کہا جائے اور انہیں دائرہ اسلام سے خارج کیا جائے، انسان کو کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہئے، زندگی میں آنیوالے اتار چڑھاؤکا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے، سانحہ پشاور کو کبھی نہیں بھول سکتے، دانشور اور شاعر بھی اپنی شاعری میں واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کریں۔
گزشتہ شب کوئٹہ کلب میں کل پاکستان یکجہتی مشاعرہ بیاد شہداء پشاور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے صدر مملکت کو تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام علماء کرام کا پہلے اجلاس بلا کر ان کے سامنے مسئلہ رکھا جائے کہ اپنے آپ کو طالبان کہنے والے کیا واقعی طالبان ہیں؟، انہوں نے کہا کہ یہ طالبا ن نہیں ظالمان ہیں ان کو دائرہ اسلام سے خارج کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں نے جانوں کا نذرانہ دیکر ثابت کردیا ملک کی خاطر چھوٹا ہو یا بڑا کوئی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتا، دہشت گردوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ انسان کو کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہئے، زندگی میں آنیوالے اتار چڑھاؤکا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے، انہوں نے دانشوروں اور شاعر وں سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنی شاعری میں سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کریں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.