لاہور ہائیکورٹ ، جنگلی جانوروں کے تحفظ کے لئے دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
جمعہ 26 دسمبر 2014 19:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے جنگلی جانوروں کے تحفظ کے لئے دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو شہریوں کی جانب سے فارم ہاوسز میں رکھے جانے والے جنگلی جانوروں کی انسپکشن کا حکم دے دیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزار فریال گوہر کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ جنگلی جانوروں کو قدرتی ماحول فراہم کرنے کی بجائے گھروں اور فارم ہاوسز کی زینت بنایا جا رہا ہے جو کہ جانوروں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جانوروں کے تحفظ کے لئے قائم وائلڈ لائف کمیشن نے قوانین کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے کے لئے کوئی اجلاس طلب نہیں کیا۔عدالتی حکم کے باوجود سیکرٹری وائلڈ لائف کمیشن اور سیکرٹری کلائمیٹ چینج ڈویڑن عدالت میں پیش نہ ہوئے۔(جاری ہے)
جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بارہ فروری کو وائلڈ لائف کمیشن کے روبرو اجلاس میں شرکت کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو گھروں اور فارم ہاوس میں رکھے جانے والے جنگلی جانوروں کی انسپکشن کا احکامات صادر کرتے ہوئے عوام کی مدد سے گھروں میں موجود جنگلی جانوروں کا پتہ چلانے کے لئے اخبارات میں اشتہار دینے کے بھی احکامات صادر کر دئیے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.