حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے اختیارات کے معاملے پر ڈیدلاک بر قرار
ہفتہ 27 دسمبر 2014 17:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان الیکشن کمیشن کو جوڈیشل کمیشن کے اختیارات تفویض کرکے تحقیقات کرانے کے معاملے پر ڈیدلاک کا انکشاف ہوا ہے‘ حکومت نے پی ٹی آئی کو آرٹیکل 191 میں ترامیم لانے کی پیشکش کی ہے جسے پی ٹی آئی کی جانب سے مسترد کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اور تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیموں کے مابین ایک بار پھر ڈیڈ لاک پیدا ہوچکا ہے جس پر ملک بھر کے سیاسی حلقوں میں بے چینی پائی جانے لگی ہے۔
گذشتہ روز ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن کے قیام کو آرٹیکل 225 کی موجودگی رکاوٹ قرار دے رہی ہے جبکہ عوامی نمائندگی ایکٹ 76 میں ترامیم کرکے الیکشن کمیشن کو جوڈیشل کمیشن کے اختیارات تفویض کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن پی ٹی آئی کی قیادت اور مذاکراتی ٹیم کو حکومتی پیشکش پر تحفظات ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.