حکومت کی پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود فی لیٹر 30 روپے ٹیکسوں کی مد میں عوام سے وصولی

منگل 30 دسمبر 2014 15:54

حکومت کی پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود فی لیٹر 30 روپے ٹیکسوں کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود فی لیٹر 30 روپے ٹیکسوں کی مد میں عوام سے وصول کررہی ہے‘ حکومت نے ان ٹیکسوں میں کوئی کمی نہیں کی اور نہ ہی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے منافع مارجن میں کمی کا کوئی فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق حکومت فی لیٹر پٹرول اور ڈیزل پر 30 روپے عوام سے وصول کررہی ہے۔ یہ 30 روپے جی ایس ٹی‘ پٹرولیم لیوی‘ سرچارج آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے منافع مارجن اور ٹرانسپورٹ اخراجات شامل ہیں۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود ٹیکسوں میں کوئی کمی نہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔