ڈاکٹرخالدمحمودسومرو صرف جے یوآئی نہیں ملک کیلئے عظیم سرمایہ تھے،حافظ خلیل الرحمن
منگل 30 دسمبر 2014 16:37
سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء)ڈاکٹرخالدمحمودسومرو صرف جے یوآئی کے لیئے نہیں بلکہ اس ملک کے لیئے ایک عظیم سرمایہ تھے ،جس کی شہادت سے پیداہونے والاخلاصدیوں تک پرنہیں ہوسکتا،حکومت چنداجرتی قاتلوں کی گرفتاری ظاہرکرکے جان چھڑاناچاہتی ہے لیکن ان پرواضح کرتے ہیں کہ اصل محرکات اورماسٹرمائنڈکوبے نقاب کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،ان خیالات کااظہار جمعیت طلباء اسلام گلشن اقبال ٹاؤن کراچی کے جنرل سیکریٹری حافظ خلیل الرحمن لہڑی نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے ایک وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے امن دوشمن قوتوں نے عرصہ درازسے اپنے مغربی آقاؤں کے اشاروں پر وطن عزیزکوعلماء اورطلباء کے لیئے مقتل بنایاگیاہے ،ہردن کسی نہتے عالم دین یادینی مدرسہ کے معصوم طالب علم کامقدس خون بہایاجاتاہے ،لیکن افسوس اب تک نام نہادسول سوسائٹی سمیت میڈیاکواس ظلم پرلب کشائی اورتوجہ دینے کی زحمت نہیں ہوئی ،سانحہ پشاورہرحوالے سے قابل مذمت اوردردناک واقعہ ہے ،جس میں معصوم نونہالوں کوخون میں نہلایاگیا،یہ سب کچھ اسلام کوبدنام کرنے کاایک ڈرامہ ہے جس میں یہودونصارٰی کے ایجنٹ ملوث ہیں،معصوم بچوں کے قاتلوں کااسلام سے دورکابھی واسطہ نہیں انہیں عبرتناک سزاملنی چاہیئے لیکن یہی انجام ہراس قاتل کابھی ہوناچاہئے جس کے ہاتھ بے گناہ علماء کرام اوردینی مدارس کے معصوم طلباء کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ،ڈاکٹرخالدمحمودسومروشہیدکاعظیم مشن ہرصورت جاری رہے گا،اصل قاتلوں کی گرفتاری اورانہیں تختہ دارپرلٹکاناحکومت کی زمہ داری ہے ،اس کے بغیرجے یوائی اورجے ٹی آئی کے کارکن کسی طفل تسلی سے مطمعن نہیں ہوسکتے ۔
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.