سرگودھا میں مزید 2 بچے دم توڑ گئے ایک ماہ میں ہلاکتیں 79 ہوگئیں
ہسپتال میں تیس بچے زیر علاج ہیں، سات کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ذرائع
جمعرات 1 جنوری 2015 14:03
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں چوبیس گھنٹوں میں مذید دوبچوں کی ہلاکت سے ایک ماہ میں مرنے والوں کی تعداد 79 تک پہنچ گئی۔ہسپتال میں تیس بچے زیر علاج ہیں،جن میں سے سات کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
(جاری ہے)
سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں گذشتہ ماہ ایک ہی دن آٹھ نوزائیدہ بچوں پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری اور ذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی کا حکم دیا تھا تاہم ایک ماہ گزرنے کے باوجود ہسپتال میں سہولیات فراہم کی گئیں اور نہ ہی بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ رک پایا چوبیس گھنٹوں کے دوران مذید دو بچے ناکافی سہولیات کی بھینٹ چڑھ گئے ایک ماہ میں ہلاکتوں کے باعث 79 ماووں کی گودیں اجڑچکی ہیں۔
ہسپتال میں اس وقت تیس بچے زیر علاج ہیں،جن میں سے سات کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اموات کی وجہ ڈاکٹروں کی غفلت نہیں،بلکہ ہسپتال میں ناکافی سہولیات ہیں جن کو پورا کرکے اموات کے سلسلہ کو روکا جاسکتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.