سرفراز احمد رواں سال ورلڈ کپ میں بھی فارم برقرار رکھنے کے لیے پرامید
جمعہ 2 جنوری 2015 16:34
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء ) آسٹریلیا کے خلاف حالیہ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد رواں سال ورلڈ کپ میں بھی فارم برقرار رکھنے کے لیے پرامید ہیں۔سرفراز نے آسٹریلیا کے خلاف اتوبر میں متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے کے ساتھ ساتھ ایک روزہ میچز میں پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھا جس نے ان کی قومی دستے میں مستقل شمولیت پر مہر ثبت کردی اور وہ وکٹ کیپر بلے باز کی حیثیت سے ٹیم کے اہم رکن طور پر ابھر کر سامنے آئے ۔
سرفراز نے مضبوط آسٹریلین فاسٹ باوٴلنگ کے پرخچے اڑانے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پان میچوں کی سیریز میں 31 کی متاثر کن اوسط سے رن بٹورے۔(جاری ہے)
تاہم وکٹ کیپر کی نظریں 14 فروری سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں جہاں وہ کچھ بڑا کرنے کے لیے پرامید ہیں۔انہوں نے جمعرات کو ایک انٹرویو میں کہا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف حالیہ کارکردگی نے میرے اعتماد میں بے انتہا اضافہ کیا اور اس نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
’اعتماد اور جرات کی بہت اہمیت ہے اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز نے مجھے یہ فراہم کیا‘۔پاکستان آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز میں 3-0 کی شکست سے دوچار ہوا لیکن سرفراز نے اس دوران 131 رنز اسکور کیے جس میں 65 رنز کی لاجواب باری بھی شامل تھی۔اس کے بعد انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی جس کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیاکو 23 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا۔سرفراز نے کہا کہ میرا خیال میں ایک روزہ سیریز ہارنے کے بعد ہم نے ٹیسٹ سیریز میں شاندار انداز میں واپسی کی۔اس کے بعد انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف بھی سنچری اسکور کی تاہم اس وقت ان کی توجہ کا محور ورلڈ کپ ہے۔’ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہمیشہ سے خواب رہا ہے، میں اس خواب کی تکمیل کے لیے شدید محنت کررہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں سلیکٹرز کی رضامندی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاوٴں گا‘۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.