ورلڈ کپ کیلئے بنگلہ دیشی اسکواڈ کا اعلان، ٹیم کی قیادت مشرفی مرتضی کریں گے، نائب کپتان کی ذمے داریاں شکیب الحسن انجام دیں گے
پیر 5 جنوری 2015 13:22
ڈھاکا( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2015 کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس کی کمان فاسٹ باوٴلر مشرفی مرتضیٰ کر سونپی گئی ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آل راوٴنڈر سومیا سرکار کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ تجربہ کار ناصر حسین اور تسکین احمد کو بھی عالمی ایونٹ کے لیے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اپنی پہلی ہی سیریز 5-0 سے جیتنے والے کپتان مشرفی مرتضیٰ کو قائد برقرار رکھا گیا ہے جبکہ نائب کی ذمے داریاں شکیب الحسن انجام دیں گے۔چیف سلیکٹر فاروق احمد نے کہا کہ ورلڈ میں ہمارا مقصد افغانستان اور اسکاٹ لینڈ کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا میں سے کسی ایک بڑی ٹیم کو شکست دینا ہے۔(جاری ہے)
اسکواڈ میں پانچ اسپیشلسٹ بلے بازوں، چھ باوٴلرز کے ساتھ ساتھ تین آل راوٴنڈرز اور ایک وکٹ کیپر شامل ہے۔
بنگلہ دیشی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔مشرفی مرتضٰی(کپتان)، تمیم اقبال، مْشفیق الرحیم، شکیب الحسن، انعام الحق، ناصر حسین، سومیہ سرکار، مومن الحق، محمود اللہ، صابر رحمان، تسکین احمد، ال امین حیسن، رْوبیل حسین، عرفات سنی اور تیج الاسلام شامل ہیں۔ورلڈکپ میں بنگلہ دیش گروپ اے میں شامل ہے جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا، نیوزی لینڈ، اسکاٹ لینڈ اور افغانستان کی ٹیموں سے ہوگا۔عالمی کپ میں بنگلہ دیش اپنی مہم کا آغاز اٹھارہ فروری کو افغانستان کے خلاف میچ سے کرے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.