فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے تھرپارکر میں ریلیف آپریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیاگیا
بدھ 7 جنوری 2015 17:45
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء ) جماعة الدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے تھرپارکر میں ریلیف آپریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت واٹر پراجیکٹس کی تعمیر اور خشک راشن کی تقسیم کے ساتھ ساتھ صحت اور تعلیم کے شعبہ میں تھری عوام کی تعلیم و تربیت کا انتظام کیا جائے گا۔ تھرپارکر کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ماہرین طب اور ملک کے بڑے ہسپتالوں سے ڈسپنسر کورس کروائے جائیں گے جبکہ تھر میں خواندگی کی شرح کو بڑھانے کے لیے گوٹھوں اور علاقوں کی سطح پر جھونپڑا اسکول کے نام سے تعلیمی پراجیکٹ بھی شروع کیا جائے گا۔
ایف آئی ایف ریلیف آپریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف نے کہا کہ تھرپاکر کے موجودہ نازک صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلیف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کرلیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ملک کے تمام بڑے شہروں سے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی میڈیکل ٹیمیں اور امدادای سامان تھر پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے کے دوران تھر کے دور دراز گوٹھوں میں پانچ ہزار سے زائد خاندانوں میں ماہانہ خشک راشن تقسیم کیا گیا۔
جن میں آٹا، چینی، دالیں، گھی، مصالحہ جات سمیت دیگر اشیائے خور و نوش شامل ہیں۔ حافظ عبدالرؤف نے کہا کہ شعبہ صحت کے حوالے سے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے مستقل بنیادوں پر کام کا آغاز کردیا ہے۔ تھر کے دیہی علاقوں سے نوجوانوں کے کوائف جمع کرکے انہیں ملک کے بڑے اسپتالوں میں ڈسپنسر کورس کروائے جائیں گے۔ تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو ان کے دیہی علاقوں میں ہی ڈسپنسریاں قائم کرکے صحت کے شعبہ میں بہتر فرائض سرانجام دینے کے قابل بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تھر اس وقت صحت کے حوالے سے یتیم بنا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ سردی میں اضافے کے ساتھ ساتھ یہاں بچوں کی اموات میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حافظ عبدالرؤف نے کہا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں اور اضلاع سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹیمیں تھر پہنچنا شروع ہوگئیں ہیں۔ جو تھر کے دور ردراز علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم کرکے طبی خدمات سرانجام دیں گی۔ ایف آئی ایف میڈکل ٹیم کے تحت تھر میں رواں ہفتے کے دوران 15 ہزار مریضوں کا علاج معالجہ کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت لاہور سے 25 رکنی امدادی وفد تھر پہنچ چکا ہے۔ لاہور سے بھیجے گئے امدادی سامان میں لاکھوں روپے مالیت کی ادویات اور خشک راشن سمیت گرم ملبوسات بھی تھر پہنچ چکی ہیں، جو قحط سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ حافظ عبدالرؤف نے کہا کہ تھر کی صورت حال پر سیاسیت کی بجائے یہاں ترجیحی بنیادوں پر رفاہی کام کی ضرورت ہے۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے تھر کے ضلعی صدر مقام مٹھی میں میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل کمپلیکس کی تعمیر بھی تیز کردی ہے۔ جہاں سے صحت اور تعلیم کے شعبے میں تھری عوام کے لیے رفاہی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.