وارڈنز کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک لیڈی ڈاکٹر اور 3میڈیکل کواڈینیٹر فرائض سرانجام دے رہے ہیں‘ سی ٹی او لاہور
جمعہ 9 جنوری 2015 17:01
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) چیف ٹر یفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہاکہ شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ وارڈنز کی فلاح وبہبود پر بھی بھر پور توجہ دی جارہی ہے،ٹریفک پولیس لائن ٹھوکر نیاز بیگ میں قائم ڈسپنسری میں ایک لیڈی ڈاکٹر قراةالعین تعینات ہیں جبکہ 3میڈیکل کواڈینیٹر بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جو کسی بھی وارڈنز کے علاج معالجہ کیلئے خود ہسپتال جاکر ہر طرح کی سہولت مہیا کرواتے ہیں۔
ٹریفک پولیس لائنز ڈسپنسری میں وارڈنز کے4861مختلف میڈیکل ٹیسٹ ہوچکے ہیں جہاں انہیں ادویات بھی دی جارہی ہیں جبکہ تمام وارڈنز کے مرحلہ وار میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ وارڈنز کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے سمیت ان کیلئے تفریحی اور کھیلوں کا بھی باقاعدگی سے انعقاد کیا جارہا ہے۔(جاری ہے)
سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک پولیس لائن ٹھوکر نیاز بیگ میں قائم ڈسپنسری کی انچارج ڈاکٹر قراةالعین ہدایت کے مطابق ٹریفک وارڈنز کو معمول کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روزانہ ایک سیکٹر سے 15ٹریفک وارڈنز کو ڈسپنسری بلاکراسکے بنیادی ٹیسٹ کررہی ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ وارڈنز کو ادویات کی فراہمی اور علاج معالجہ کی دیگر سہولیات بھی مہیا کی جارہی ہیں۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ صحت مند فورس ہی محنت ،لگن اور ذمہ داری سے عوام کی خدمت کا فریضہ ادا کرسکتی ہے،وارڈنز کیلئے تفریحی مواقع اور باقاعدگی سے کھیلوں کے مقابلوں کا اہتمام بھی تواتر سے کیا جا رہاہے ۔سی ٹی او نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ شہریوں کی خدمت کو عبادت سمجھ کرادا کریں اور ٹریفک کی روانی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کارلائیں۔مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.