معاشرے میں فساد کی بنیادی وجہ اللہ اور اسکے رسول کے فرمان سے رو گردانی ہے، فیصل ندیم
ہفتہ 10 جنوری 2015 14:13
سکھر/حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء)جماعة الدعوة سندھ کے امیر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ معاشرے میں فساد کی بنیادی وجہ اللہ اور اس کے رسول کے فرمان سے روگردانی ہے۔ اگر فساد سے محفوظ رہنا ہے تو لسانیت اور فرقہ واریت کے بتوں کو توڑنا ہوگا۔ کفار ہمارے درمیان لسانیت اور علاقائیت کو ہوا دے کر انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔ اسلام امن و سلامتی اور رواداری کا سبق دیتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز سعد بن معاذ گاڑی کھاتہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نماز جمعہ کے لیے آئے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ فیصل ندیم نے کہا کہ کفار مسلسل ہمارے درمیان سازشیں کر کے لسانیت اور فرقہ واریت کی بنیاد پر فساد برپا کرنا چاہتا ہے۔(جاری ہے)
ہمیں چاہیے کہ لسانیت کے بتوں کو توڑ کر اللہ اور اس کے رسول کے فرمان پر عمل کریں۔
اسلام کا نام لے کر معصوموں کو مارنے والے دین اسلام کی تعلیمات کو مجروح اور بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام میں کہیں بھی بچوں اور عورتوں پر ظلم کرنے کی تعلیم نہیں ہے۔ اس طرح بچوں کو نشانہ بنانا ظلم و درندگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے اسلام کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ دہشت گردوں کے اقدامات عمل جہاد نہیں کھلا فساد ہے۔ انڈیا براہ راست بلوچستان، سندھ اور دیگر علاقوں میں سازشیں کرکے لوگوں کو علیحدگی پر اکسا رہا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ کفار کی ان سازشوں کو سمجھیں اور اپنی صفوں میں امن و اخوت کی فضا قائم کریںمزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.