ضرب عضب کے متاثرین گھروں کو لوٹنے کے لیے بے تاب
ہفتہ 10 جنوری 2015 14:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) حکومت اور فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے باعث نوے فی صد علاقے کو کلئیر کر دیا گیا تھا۔ جس سے تقریبا بارہ لاکھ افراد بے گھر ہو گئے تھے تاہم ابھی تک ان لوگوں کی واپسی کے لیے کوئی بھی موثر اقدامات نہیں کیے گئے۔ فاٹا سیکر ٹریٹ کے ترجمان عدنان کان نے اس حوالے سے بتایا کہ علاقوں کی بحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔
جن علاقوں کی حالت قدرے بہتر ہے وہاں بجلی، پانی، مواصلات اور تعلیم جیسے بنیادے سہولیات کے لیے بھی فنڈز جاری ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی بحالی کا کام مکمل ہو جائے گا تو حکومت ان افراد کی واپسی کے لیے بھی ایک باقاعدا شیڈول کا اعلان کرے گی ۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ حکومت یہ چاہتی ہے کہ جب لوگ واپس اپنے گھروں کو لوٹیں تو بنیادی سہولیات اُن کو دہلیز پر فراہم کی جائیں۔
باقی سہولیات کے ساتھ ساتھ صحت کے ادروں پر بھی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ نقصان بجلی اور تعلیمی اداروں کو پہنچایا گیا ہے، جن کی بحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ فاتا سیکرٹریٹ کے اعدادو شمار کے مطابق اسوقت خیبر پختونخواہ میں شمالی وزیرستان ستاسی ہزار خاندان، خیبر ایجنسی کے چھیانوے ہزار خاندان، جنوبی وزیرستان کے باسٹھ ہزار خاندان، اورکزئی کے انتیس ہزار اور کرم ایجنسی کے پچیس ہزار خاندان رہائش پذیر ہیں۔ اس کے علاوہ مہمند اور باجوڑ ایجنسی کے افراد بھی بے گھر ہیں۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ کے رہنما سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بے گھر ہونے والے افراد میں سے دس فیصد خیموں مقیم ہیں، حکومت ان کو بھی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیموں میں مقیم یہ لوگ یہاں ایک پل بھی رہنا نہیں چاہتے حکومت اگر آج انہیں گھر لاٹنے کی اجزت دے دے تو یہ آج ہی گھر چلے جائیں گے اور گھر لوٹنے میں قطعا تاخیر نہیں کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.