مہندر سنگھ دھونی کے ریٹائرنٹ کے فیصلے سے بہت سے کرکٹ کے شائقین سکتے میں ہیں ‘ برطانوی میڈیا
بدھ 14 جنوری 2015 11:54
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) برطانوی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کے فیصلے سے بہت سے کرکٹ کے شائقین اب بھی سکتے میں ہیں۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اب بڑا سوال یہ کہ بھارتی ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اچھے وکٹ کیپر اور ایک بہترین بلے باز کے طور پر ان کی جگہ کون لے سکے گا؟ردھمان ساہا اور نمن اوجھا جیسے بعض نئے کھلاڑیوں کے نام زیر بحث ضرور ہیں تاہم ان کیلئے دھونی جیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا یا ان جیسی کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں ۔
دھونی کا متبادل تلاش کرنے سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی کارکردگی پر نظر ڈالنا ضروری ہے۔دھونی اپنے پانچویں ون ڈے میچ میں ہی پاکستان کے خلاف 148 رنز بنا کر راتوں رات ہیرو بن گئے تھے اور اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بھی پاکستان کے خلاف ہی بنائی تھی۔(جاری ہے)
اتفاق سے یہ ان کا پانچواں ٹیسٹ میچ تھا اور انھوں نے اس میں بھی 148 کی ہی اننگ کھیلی تھی۔دھونی نے مجموعی طور 90 ٹیسٹ میچ میں 6 سنچریاں اور 33 نصف سنچریوں کی مدد سے 4876 رنز بنائے ۔
وکٹ کے پیچھے بھی دھونی کی کارکردگی کا اگر جائزہ لیا جائے تو اعداد و شمار انھیں بھارت کا بہترین وکٹ کیپر بتاتے ہیں مہندر سنگھ دھونی نے 90 ٹیسٹ میچوں میں 256 کیچ پکڑے اور 38 سٹمپنگ کیں اس سے پہلے سیّد کرمانی نے 88 ٹیسٹ میچوں میں 160 کیچ اور 38 سٹمپ کیے۔کرن مورے کے 49 ٹیسٹ میں 110 کیچ اور 20 سٹمپ ہیں۔ نین مونگیا کے 44 ٹیسٹ میں 99 کیچ اور 8 سٹمپ ہیں جبکہ فروخ انجنیئر کے 46 ٹیسٹ میں 66 کیچ اور 16 سٹمپ ہیں بلے بازی میں تو کوئی بھی سابق بھارتی وکٹ کیپر دھونی کے آس پاس بھی نہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.